سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمرمیں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر غور کے لئے کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز دیگی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے غور کے لئے 7رکنی کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سیکریٹری خزانہ،اسٹیبلشمنٹ،دفاع،قانون،آڈیٹرجنرل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ خصوصی کمیٹی کے قیام سے متعلق ٹی اوآرز واضح کردیئے گئے، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنے یانہ کرنے سے متعلق اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر قانونی،معاشی، انتظامی تجاویز دے گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی وزیراعظم کو 3ہفتوں میں تجاویزپیش کریگی جبکہ قابل عمل ہونے پر عملدرآمد سے متعلق پلان بھی تجویز کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن