لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست لکھنو میں شوہر نے چیونگم نہ کھانے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دے دیں۔ لکھنو کی سول عدالت میں میاں بیوی موجود تھے جہاں راشد نے اپنی بیوی سیمی کو چیونگم پیش کی لیکن خاتون نے لینے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ راشد کی اہلیہ سیمی نے سسرالیوں کے خلاف جہیز کے نام پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔
لکھنو: چیونگم نہ کھانے پر بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق
Aug 22, 2019