برطانیہ نے ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا

Aug 22, 2019

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانیہ نے ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر موجودہ ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے جانشین ہوں گے۔ تھامس ڈریو کو نئی سفارتی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ نئے برطانوی ہائی کمشنر دسمبر 2019 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نئے ہائی کمشنر شادی شدہ ہیں، ان کے دو بچے ہیں، وہ برطانوی وزیراعظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور قومی سلامتی کے نائب مشیر بھی ہیں۔

مزیدخبریں