ڈنمارک کی وزیراعظمMette Frederiksen کی جانب سے گرین لینڈجزیرہ امریکہ کو فروخت نہ کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ڈنمارک کا دورہ منسوخ کردیاہے۔امریکی صدر کا یہ دورہ آئندہ ماہ کی دوتاریخ کو طے تھا جس کی دعوت ڈنمارک کی ملکہ Margrethe دوئم نے دی تھی۔ڈونلڈٹرمپ نے کہاتھا کہ امریکہ ڈنمارک کے زیرانتظام خودمختارعلاقے گرین لینڈ کی خریداری میں دلچسپی رکھتاہے۔تاہم ڈنمارک کی وزیراعظم نے امریکی صدر کی اس تجویز کومضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ خریداری میں سنجیدہ نہیں ہیں۔صدرڈونلڈٹرمپ نے ڈنمارک کی وزیراعظم کی جانب سے گرین لینڈ جزیرہ فروخت کرنے کی پیشکش مسترد کرنے پرناراضگی کااظہارکیا۔
ڈونلڈٹرمپ کا ڈنمارک وزیراعظم کی جانب سے گرین لینڈ جزیرہ فروخت مسترد کرنے پرناراضگی کااظہار
Aug 22, 2019 | 10:46