پاکستان، ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں پیش رفت، تجزیاتی رپورٹ پر اظہار اطمینان

Aug 22, 2019 | 11:03

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ سے مذاکرات میں کامیابی مل گئی۔ تمام ممالک نے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دیگر تمام اہداف کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

 پاکستان کے خلاف سازشی بھارتی لابی ناکام ہونے لگی، مکروہ عزائم خاک میں مل گئے۔ پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو تمام اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

تمام ایشیا پیسیفک گروپ ممالک نے پاکستان کی حمایت کر دی۔ انہوں نے پاکستان کی تجزیاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان کی جانب سے رکن ممالک کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں