شیرگڑھ: جگنو محسن ایم پی اے کے گھر پر حملے میں ملوث 3 ملزم گرفتار

Aug 22, 2019

شیر گڑھ (نامہ نگار) جگنو محسن ایم پی اے کے گھر پر حملے میں ملوث3 حملہ آور گرفتارکرلئے گئے۔ گزشتہ روز سیدہ جگنو محسن ایم پی اے کی رہائش گاہ واقع محلہ جیوے شاہ شیر گڑھ میں 11 مسلح ملزموں مصطفیٰ مہدی، محمد عرفان وغیرہ نے ناجائز قبضہ کی نیت سے داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور جگنو محسن کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا‘ فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس تھانہ شیر گڑھ نے رائے مشتاق احمد کھرل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر درج کر تے ہوئے محمد عرفان ،مظہر علی، سیف علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ سردار شاہجہان انسپکٹر ایس ایچ او شیر گڑھ اور شاہد خان غوری اے ایس آئی تفتیشی افسر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے۔

مزیدخبریں