اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق سفارتکار ریاض کھوکھر نے کہاہے کہ پاکستان کے امریکہ سے نہیں چین سے دفاعی تعلقات ہیں،بھارت،امریکہ اورمغرب سی پیک کواپنے لیے خطرہ سمجھتاہے پاکستان کوسی پیک پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرناچاہیے،امریکہ سے ورکنگ تعلقات ہی بہتر ہیں امریکہ نہ ہمارا دشمن اور نہ ہی دوست ہے،عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے کشمیرپرثالثی کے بیان اورفون سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں، امریکہ نے ہر مشکل مرحلہ پربھارت کاساتھ اور پاکستان کے مفادکیخلاف کام کیاہے، معاشی،دفاعی طور پر مضبوط پاکستان کی عزت ہوگیامدادمانگیں گے تو کوئی عزت نہیں کرے گا۔ان خیالات کااظہارسابق سیکرٹری خارجہ وسفارتکارریاض کھوکھر نے اسلام آبادپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان امریکہ تعلقات پر لیکچردیتے ہوئے کیا۔تقریب سے صدرایپری ہشام بن صدیق نے بھی خطاب کیا۔سابق سفارتکار ریاض کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہامریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال کی تھی جو پہلے کبھی استعمال نہیں کی گئی اور جنوبی ایشیا میں امن کی خرابی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیاتھامگر افغانستان کے مسئلہ پر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ اور امن کی کوششوں میں ساتھ دینے کی بات کی ان کو پتہ چل گیاکہ مذاکرات کے علاوہ کوئی امن کا راستہ نہیں ہے۔صدرایپری ہشام بن صدیق نے کہاکہ پاک امریکہ تعلقات کو دو ملکوں کے تعلقات کے طور پر دیکھا جائے جہاں پر ہر ایک کا اپنا مفاد ہوتاہے جس میں جذبات کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔