اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میںتحریک انصاف سکھر سے سابق ریجنل صدر ربنواز کلوار اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سکھر عبدالغفار کلوارنے سینٹرل سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بات چیت کی گئی سکھر میں تحریک انصاف کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کو بریفنگ بھی دی گئی علاقہ ازیں سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلعی صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اعجاز رفیع بٹ ،تحریک انصاف راولپنڈی کے شوکت رشید بٹ اور پروین خان نے ملاقات کی ملاقات میں تمام رہنمائوں نے اپنے علاقے کے حوالے سے تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے کی یقین دہانی کروائی۔