اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفا قی دارالحکو مت میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آبا د پو لیس اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ فلیگ ما ر چ کیاجس میں آپریشن پولیس ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈر وز ،بکتر بند گا ڑ یو ں اور مو ٹر سائیکلوںپر مشتمل قا فلے نے شرکت کی ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدنے کہا کہ محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں اور ضلع بھر میں سکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پروفا قی پولیس نے محر م الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ء بر قرار رکھنے کیلئے ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا زون زبیر احمد شیخ اور ایس پی رورل فاروق امجد بٹر کی قیا دت میں فلیگ ما ر چ کیا گیا ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر وئے کا ر لا رہی ہے محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اسلام آباد پولیس کے لئے انتہائی اہم اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیںانہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے ایر یاز میں افغان بستیو ں ، کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھیں اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔
محر م الحرام ،اسلام آبا د پو لیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ ما ر چ
Aug 22, 2020