چین کی ہواوے پر امریکی دبائو کی بھرپورمخالفت 

Aug 22, 2020

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت(ایم اوسی)کے ایک ترجمان نے امریکہ کی جانب سے ہواوے کمپنی پرمزید پابندیاں عائد کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ چائنا امریکہ کی جانب سے ہواویپر بڑھتے ہوئے دبائو کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ایک شناخت ظاہر نہ کرنیوالے ترجمان نے  میڈیا کی جانب سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ برآمدات پر قابو پانے کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کچھ غیر ملکی کمپنیوں کیخلاف ریاستی طاقت کااستعمال،قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنے جیسے غلط طریقے استعمال کرکے دبابڑھا اور قابو کررہاہے۔ترجمان نے کہاکہ ان اقدامات سے تجارت کے آزادانہ اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے، عالمی صنعتی تحفظ اور ترسیلی چین کو خدشات لاحق کئے ہیں اور امریکہ سمیت تمام ممالک کے عوام کی فلاح وبہبود اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ چینی حکومت چینی کمپنیوں کے مفادات اور قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

مزیدخبریں