لاہور(نمائندہ خصوصی) انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وراثتی جائیداد سے حصہ مانگنے پر سگی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم عنصر جاوید اور اس کے دوست صائم کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزم کی فائرنگ سے مقتولہ بینش حیات اور اس کا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔اسی طرح ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹائون عمران پاشا نے کارروائی کرتے ہوئے 25سالہ نورین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کے شوہر شہباز عمر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم شہباز عمر نے چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی نورین کو قتل کردیا تھا۔درحقیقت ملزم ماریہ نامی خاتون سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ۔