حضرت عثمان غنیؓ کا دور خلافت اصلاحات کیلئے مثال ہے: مولانا محمد علی قادری

لاہور (پ ر) جامع مسجد پیر شیرازی میں حضرت سیدنا عثمان غنی ذوالنورینؓ کی سیرت طیبہ پر ایک بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کا دور خلافت بے مثال اصلاحات اور رفاعی مہمات سے عبارت ہے۔ سادہ طرز زندگی سادہ اطوار‘ اعلیٰ اخلاق عام آدمی تک رسائی‘ ظلم وستم سے نفرت‘ زیادتی اور تجاوز سے دوری آپؓ کے شاہکار کارناموں میں شامل ہے۔ آپؓ نے فتوحات کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور آٹھ لاکھ مربع میل سلطنت کو وسیع کیا۔ آپؓ کے دور حکومت میں معیشت اس قدر مستحکم تھی کہ کوئی زکوۃ لینے والا نہیں ملتا تھا۔ آخر میں خلفاء راشدین کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ محمد یونس قادری اور محمد یوسف نے ہدیہ صلوۃ و سلام پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن