رضیہ شمیم نے نرسنگ سپرٹینڈنٹ پی آئی این ایس کا چارج سنبھال لیا

Aug 22, 2020

لاہور(پ ر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں تعینات ہونے والی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی این ایس میں اوپن ڈور پالیسی، مریضوں کی بہتر سے بہترنگہداشت اور ڈسپلن اْن کی اولین ترجیح ہو گی اور کسی بھی نرس کو چھٹی یا ڈیوٹی سمیت دیگر دفتری امور کے لئے سفارش کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویڑن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر "پنز" پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی رہنمائی میں مریض دوست رویے کو پروان چڑھایا جائے گا۔
 اور مثبت تبدیلیاں لا کر انسٹی ٹیوٹ کو صوبہ بھر میں ماڈل شفاخانہ بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں