دین میں تفرقہ ڈالنے والے اسلام کے دشمن ہیں:  مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار‘  انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دین یں تفرقہ اور دراڑی ڈالنے والے اسلام کے اصل دشمن ہیں۔ اسلام کی بعثت کے ساتھ ہی اسلام دشنوں نے سازشوں کے ذریعے  اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شروع  کر دی تھیں جو آج تک جاری ہیں۔ تاریخ کو مسخ کرنے کی بھی سازشیں  کی گئیں۔ مسلمانوں کو اس سے بچنے کے لئے اسلامی تاریخ کا مطالعہ  کرنا چاہئے اور یہی اسلام کی تعلیم ہے کہ اﷲ کی رسی کو مضبوطی  سے تھامے رکھو۔ دنیا میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے دین کو اپنے اپنے ڈھنگ سے سمجھ  کر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اصل واقعات  و حقائق  سے روگردانی کر جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...