ٹوکیو میں کرونا وائرس  کے 339 نئے کیسزکی تصدیق

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کے 339 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کے607 18 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  339  افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15 اگست کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دارالحکومت میں کیسز کی یومیہ تعداد 300 سے متجاوز ہے۔

ای پیپر دی نیشن