کراچی (نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ڈپٹی کنوینرو مئیر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے ذاکر اہل بیت شہناہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوابالخصوص محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے اقدامات پر بھی غور ہوا،عامر خان نے علامہ شہنشاہ نقوی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا پورا تنظیمی ڈھانچہ اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جلوس اور مجالس کی نگرانی کرے گا اس سلسلے میں علاقائی سطح پر تنظیم کے ذمہ داران،عزادار کمیٹیوں سے رابطہ میں ہیں۔علامہ شہنشاہ نقوی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کو خراج تحسین پیش