کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے احتجاج این آر او مانگنے کے بہانے ہیں۔عوام نے احتجاج میں شرکت نہ کرکے پی پی کی لسانی سوچ کو رد کردیا۔سندھ کے خلاف سازش خود پیپلزپارٹی کررہی ہے۔لسانیت کی سیاست کو فروغ دینے والی پی پی کو ناکامی ہوگی۔سندھ کے نام پر اب لوٹ مار اور بیڈگورننس چلنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزیدکہنا تھا کہ کاش پی پی سندھ میں روٹی کپڑا مکان کے لیے احتجاج کرتی،کاش پی پی کراچی میں پانی کی قلت پر احتجاج کرتی۔سندھ کے لوگوں کو کتوں سے کٹوانے