چنیوٹ(نامہ نگار)جائیداد کی خاطرلالچی بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کر کے نعش کو صحن میں دفن کر دیا،ملزمہ فرارہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کا قریبی علا قہ موضع سلارہ میں اللہ یار جس کی عمر 70سال ہے کو اس کی بیوی زینب بی بی نے مبینہ طور پر اپنے بیٹوں سے مل کر جائیداد ہتھیانے کی خاطر قتل کر دیا اور نعش کو حویلی کے صحن میں دفن کر دیا اور خود فرار ہو گئے ،پولیس نے نعش کو بر آمد کر کے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔