سائوتھمپٹن ٹیسٹ:کرالی کی سنچری ‘انگلینڈ کے پاکستان کے 4وکٹوں پر 332رنز

Aug 22, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 332رنز بنالئے۔ سائوتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔کرالی کی بہترین کارکردگی  دکھاتے ہوئے اور سنچری کی۔ پاکستانی بائولرز نے پہلی چار وکٹیں جلد حاصل کر لیں۔کے میزبان کپتان کا فیصلہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم کرالی اور جوز بٹلر نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی ۔ اوپنربرنس چھ ‘سبلی بائیس ‘کپتان جوروٹ انتیس اور اولی پوپ تین رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ 127کے مجموعی سکور پر چار وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم دبائو کا شکار ہوئی تاہم کرالی اور جوز بٹلر نے سکور کو 332رنز تک پہنچا دیا۔ژاک کرالی 171اور جوزبٹلر87رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 

مزیدخبریں