ڈالراوپن مارکیٹ20پیسے مہنگا، سونا  فی تولہ کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر+نیٹ نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر9روپے سستا، پاؤنڈ مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 168 روپے 28 پیسے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے 21  پیسے بڑھ کر 222 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں، لاہور، کراچی، اسلام آبادو دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کے اضافہ کے بعدقیمت ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن