نواب شاہ(بیورورپورٹ)عشرہ محرم کا چاند نظر آتے ہی شہر کی فضاؤں میں یاعلی یاحسین کی صدا?یں بلندہوگئیں،شہر کی مختلف چھوٹی بڑی امام بارگاہوں میں مجالس عزابپاہوں گی،مجالس میں ذاکر اور علامہ حضرات امام حسین اور انکے رفقاء کی عظیم شہادت پر روشنی ڈالینگے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں محرم کے دوران مجالس و جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں،ریلوے اسٹیشن، مسافر بس اڈوں،اور حساس مقامات پر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سیکورٹی اہلکار الرٹ رہیں گے۔