ٹنڈوآدم ریلوے پھاٹک سیل ،لائن عبورکرنیو الے شہری سراپااحتجاج 

ٹنڈوآدم(نامہ نگار رانا عمران اختر )پاکستان ریلوے کراچی ڈویڑن نے ٹنڈوآدم شہر کا مصروف ترین بیرانی ریلوے پھاٹک بند کردیا۔ریلوے کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری نے ریلوے پھاٹک کو سیل کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ شہریوں کا شدید احتجاج پاکستان ریلوے کراچی ڈویڑن نے ٹنڈوآدم شہر کے درمیان سے گذرنے والے بیرانی ریلوے پھاٹک کو سیل کرکے بند کردیا۔اس مقصد کے لئے ریلوے افسران پی ڈبلیو آئی آفتاب ملاح،آئی او ڈبلیو سنگھار لاٹوپولیس چوکی انچارج ٹنڈوآدم ناصر محموداسٹیشن ماسٹر عبدالغنی عباسی اور دیگر کی قیادت میں عملے نے بیرانی ریلوے پھاٹک کو سیل کردیا۔ افسران نے بیرانی ریلوے پھاٹک کو سیل کرنے کے اسباب بتاتے ہوئے کہا کہ اب اوور ہیڈ برج بن چکا ہے تو اس پھاٹک کی کیا ضرورت ہے جبکہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اوور ہیڈ برج یہاں سے دو فرلانگ دور ہے پھاٹک کے دونوں اطراف کاروباری مراکز اور رہائشی کالونیاں ہیں یہ لوگ ریلوے لائن کے دونوں اطراف آنے جانے کے لئے مجموعی طور پر دو کلو میٹر کا فاصلہ کہاں سے طے کرینگے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پھاٹک بند ہونے سے حادثات بڑھ جائیں گے کیونکہ شہری دو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بجائے ریلوے لائن عبور کرینگے جس سے حادثات میں اضافہ ہوگا۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ اور جی ایم ریلوے سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوآدم شہر کے بیرانی ریلوے پھاٹک کو بحال رکھا جائے

ای پیپر دی نیشن