ٹنڈوآدم میں منشیات ودیگرجرائم کیخلاف خواتین سڑکوں پرآگئیں 

Aug 22, 2020

ٹنڈو آدم (نامہ نگار رانا عمران اختر )ٹنڈوآدم میں منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف عورتوں کا احتجاج۔ احتجاج کرنے والی عورتوں نے ایک صحافی کو بھی منشیات فروشوں کا سرپرست قرار دے دیا ٹنڈوآدم شہر کی سماجی عورتوں شہناز۔ شمیم۔ عابدہ۔ مسز ندیم کی قیادت میں بڑی تعداد میں عورتوں نے منشیات، سفینہ،گٹکاکے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچی جہاں پر احتجاج کرنے والی خواتین  نے نعریبازی کی۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر منشیات کی بڑی آماجگاہ بنا ہوا ہے منشیات فروش سرے عام منشیات۔،ماوا، سفینہ،گٹکا فروخت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی منشیات فروشوں کا سرپرست بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نام نہاد بلیک میلر صحافی پر مختلف تھانوں پر آٹھ ایف آئی آرز درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنماء رفیق غوری نے اسکے خلاف آواز بلند کی تو اس بلیک میلر صحافی نے میڈیا ٹرائل شروع کردیا، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں اور انکے سرپرست بلیک میلر صحافی کے خلاف کاروائی کی جائے ہم آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس ایس پی سانگھڑ، ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ منشیات مافیا اور سہولتکاروں کو گرفتار کیا جائے

مزیدخبریں