عمرکوٹ (نامہ نگار/خان احمد)پندرہ روز قبل مٹھی شہر میں نرودا مہیشوری کے مبینہ قتل اور جلائے جانے واقعے کیخلاف عمرکوٹ پریس کلب کیسامنے مہیشوری کمیونٹی کیلوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مھیشوری کمیونٹی کے رہنماوں میونسپل کمیٹی کے کونسلرتاراچندپنپالیہ،مھیش کمار ، ہوتچند راٹھی ، ترپال داس راٹھی، چمن لال،کجورومل راٹھی،پون،بھرت لالوانی، ایڈووکیٹ اوم پرکاش مھیشوری نے کہا کہ نرودا مھیشوری کو اسکے شوہر سنیل اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر نوجوان لڑکی نرودا مہیشوری کو معمولی سی بات پر سخت تشدد کا نشانہ بنانے کیبعد نرودا کو قتل کرکے لاش کو کمرے میں لٹکا کر کمرے کو آگ لگادی مھیشوری برادری کے رہنماؤں نیالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سسرال والوں نیڈرامہ کیا کہ نرودا مھیشوری کمرے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئی مھیشوری برادری کے رہنماؤں نیمیڈیاسیبات چیت کرتیہوئے کہاکہ سسرال والے نرودا پر روزانہ تشدد کیا کرتے تھے جسکا پورا محلہ شائد ہے یہ امرقابل ذکرہیکہ نرودا مھیشوری دو بچوں کی ماں تھی رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ،اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ نرودا مھیشوری کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
عمرکوٹ،نرودا مہیشوری کوقتل کرکے جلانے پرکئی شہروں میں مظاہرے
Aug 22, 2020