کراچی (یواین پی)کورونا وائرس کی وباء میں کمی کے پیش نظر ہاکی کے انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے منظوری کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کرانے کا اعلان کردیا۔جو 11 مارچ 2021ء سے ڈھاکا میں شیڈول ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق آٹھ روزہ ایونٹ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان، بھارت اور جاپان کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا مارچ 2021ء میں ڈھاکا میں انعقاد ہوگا
Aug 22, 2020