ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس کاآغاز آج سے ہوگا 

Aug 22, 2020

 نیویارک (این این آئی)ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز (آج) ہفتہ سے نیو یارک سے شروع ہوگا،باقاعدہ مقابلے 22اگست سے شروع ہوکر سات روز جاری رہنے کے بعد 28 اگست کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق  ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے  نامور مرد کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترینگے ،ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز اسی طرح ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ یو ایس ٹی اے کے بیلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال ٹورنمنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور انکے سلوواکین جوڑی دار فلپ پولاسک نے ٹائٹل جیتا تھا۔ اسی طرح ویمنز سنگلز ٹائٹل امریکی ٹینس کھلاری میڈیسن کیز نے جیتا تھا جبکہ ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی لوئس ہراڈیکا اور انکی سلوانین جوڑی دار اینڈریجا کلپک نے اپنے نام کیا تھا۔ 

مزیدخبریں