بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن آ ج پا کستان پہنچیں گی 

 اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلہ کیو یس بیرن اپنے دو روکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران بین الپارلمانی یونین کی صدر اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کریں گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے کے علاوہ پاکستان کے ایوان بالاء اور بین الپارلیما نی یونین کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان نے آئی پی یو کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور اس فورم پر مؤثر کردار ادا کیا ہے کیونکہ پارلیمانی سفارتکاری اور عالمی پارلیمانوں کے ساتھ رابط کاری، امن ، ترقی، سماجی اور اقتصاد ی خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ انتہائی اہم وقت پر ہو رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر تمام اقوام کرونا وباء پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں اور عالمی سطح پر اس بات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے کہ نہ صرف وباء پر قابو پایا جائے بلکہ وبا کے باعث سماجی و اقتصادی مسائل کو بھی کم کیا جائے کیونکہ وہ اقوام جن کا صحت کا شعبہ کمزور ہے کو زیادہ معاونت کی ضرورت ہے۔  

ای پیپر دی نیشن