سندھ اسمبلی: نئے ضلع کیخلاف اپوزیشن کاشدید احتجاج ، واک آئوٹ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری کی زیرصدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین نے کیماڑی ضلع بنانے کے اعلان کے خلاف بولنے کی کوشش کی تاہم ڈپٹی سپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے ارکان نے نئے ضلع کے اعلان کے خلاف ایوان میں پوسٹرز لہرائے اور سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ اپوزیشن نے نئے ضلع کے خلاف کراچی کی تقسیم نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔  علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 4 بل منظور کر لئے گئے۔ سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا بل 2020 ‘ سندھ سینرڈ اور منجمد سہولیات بل منظور کر لیا گیا۔ سندھ مدارس اور سکول بل 2020   اور سندھ ٹرسٹ بل 2020 منظور کر لیا گیا۔ منی لانڈرنگ‘ دہشت گردی کیلئے مالی اعانت پر قابو پانے کے اقدامات کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن