اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی 0.96 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتے میں چینی اوسط 40 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی قیمت 95.67 سے بڑھ کر اوسط 96.07 روپے کلو ہو گئی۔ بجلی چارجز 36 پیسے یونٹ بڑھ گئے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر ڈیڑھ روپے مہنگے ہوئے۔ آٹا‘ آلو‘ دودھ‘ دہی‘ چھوٹا اور بڑا گوشت‘ چاول‘ دا چنا‘ دال مسور‘ لہسن‘ گڑ مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ انڈے 9 روپے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔ ایک ہفتے میں پیاز دو روفے کلو سستے ہوئے۔ دال مونگ تین روپے‘ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 7 روپے سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔