منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف 27اگست کو طلب ، حمزہ ، دیگر گرفتار ملزمان کو بھی پیش کرنے کا حکم 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزموں کو بھی 27 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ سلمان شہباز سمیت 16 ملزم نامزد ہیں جن پر 7 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ 4 وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز‘ سلمان شہباز‘ اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ان ملزموں کے خلاف کیا شواہد ہیں اور انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر ملزموں کی طلبی کے حوالے سے بھی آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...