لاہور(پ ر) ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدرجہانگیراشرف وینس نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی وجمہوریت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو بہت ساری صفات کے مالک تھے ۔انہوںنے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اورترقی کیلئے بہت کام کیا۔