سیدنا عمر فاروقؓ  نے فلاحی مملکت  کا تصور دیا:  میاں جمیل

لاہور (پ ر)  فلاحی ریاست کے قیام کیلئے حکمران سیدنا عمر فاروقؓ  کی سیرت سے رہنما ئی حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحر یک دعوت توحید ے مرکزی  قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرؓہ  کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر فاروقؓ  نے نہ صرف مدینہ جدید فلاحی ریاست  بنایا بلکہ اس کی سرحدں کو بھی وسعت دی۔ میاں محمد جمیل  نے کہا کہ سیدنا عمر فاروقؓ  نے رعایا کی خدمت کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ مملکت  کوفلاحی بنانے کے لئے حضرت عمرؓ  جیسا نظام عدل لایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن