لاہور (خصوصی نامہ نگار )جامعہ اشرفیہ لاہو کے مہتمم اوراسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر حضرت مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی نے مسجد حسن جامعہ اشرفیہ لاہورمیں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کیلئے روشن خدمات، جرت وبہادری، عدل وانصاف پر مبنی فیصلوں، فتوحات اور شاندار کردار و کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے آپؐ کا سنہرا دورِ خلافت مسلمانوں کی بے مثال فتوحات وترقی اور عروج کا زمانہ تھا آپؐ عشرہ مبشرہ خوش نصیب صحابہ کرامؓ میں بھی شامل ہیں جن کو دنیا میں ہی حضورؐ نے جنت کی بشارت و خوشخبری دے دی تھی آپ ؐ کی تائید میں بہت سی قرآنی آیات نازل ہوئیں اور آپ کی شان میں بہت سی احادیث نبویؐ موجود ہیں اور آپؐ کی صاحبزادی حضرت سیدہ حفصہ رضی اللہ عنھا کو حضور ؐکی زوجہ محترمہ اورام المؤمنین ہونے کا شرف حاصل ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت عظامؓ سے عقیدت و محبت اور ان کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔