ترک صدر کا ایک اورگرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد استنبول کی سب سے مشہور بازنطینی عمارتوں میں سے ایک تاریخی کاریہ گرجا گھر کو بھی مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوغان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت میں بحال کرنے کا حکم دیا ۔

قسطنطنیہ کے قدیم شہر کی دیواروں کے قریب ہزاروں سال قبل تعمیر کیے گئے کاریہ گرجا گھر میں 14ویں صدی کے بازنطینی دور کی نقش و نگاری اور بائبل کی کہانیوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔سلطنتِ عثمانیہ نے جب 1453 میں اس شہر کو فتح کیا تو اسے ایک مسجد بنا دیا گیا تاہم تقریبا 70 سال قبل سیکولر ترکی کے دور میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ اور اب اس میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔گذشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر اردوغان نے اس میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن