جرمنی میں ایک قانون پر غور جاری ہے جس کے تحت کتوں کے مالکان کو انہیں دن میں دو مرتبہ ہوا خوری کے لیے گھر سے باہر لے جانا لازمی ہو گا۔اس تجویز کے پیش ہونے کے بعد جرمنی میں کتوں کے حقوق کی بحث چھڑ گئی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا ریاست یہ فیصلہ کر سکتی ہے کہ ملک کے 94 لاکھ پالتو کتوں کی پرورش کے حوالے سے کیا درست ہے اور کیا نہیں۔جرمنی کی وزیرِ زراعت جولیا کلویکنر نے رواں اعلان کیا تھا کہ وہ ماہرین کی رائے کی بنا پر کتوں کے حقوق سے متعلق نیا قانون لا رہی ہیں۔ان کے مطابق وہ نیا قانون متعارف کرانا چاہتی ہیں جس میں کتوں کے مالکان کے لیے یہ امر لازمی قرار دیا جائے گا کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو دن میں دو بار آدھے، آدھے گھنٹے کے لیے ہوا خوری کی غرض سے گھر سے باہر لے جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پالتو جانور صرف دل بہلانے کے نہیں ہوتے بلکہ انہیں ورزش کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں تنہا چھوڑ دینا مناسب نہیں۔
جرمنی، پالتو کتوں کو دن میں دو مرتبہ ٹہلانے لے جانا لازمی
Aug 22, 2020 | 17:10