چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے میر حاصل بزنجو کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جمہوریت اور بائیں بازو کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست مفاہمتی اور لسانی سوچ سے بالاتر تھی۔ حاصل بزنجو پسے طبقات کے حقوق کے لئے بات کرتے تھے اور ان کی قومی اور سیاسی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت نااہل ہے جس سے نہ تو ملک چل رہاہے اور نہ ہی معیشت بلکہ ان کے اقتدار کو بچانے کے لئے اپوزیشن کی پارٹیاں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔دونوں بڑی پارٹیاں سیاسی بیانات تو بڑے ذوروشور سے دیتی ہیں مگر قومی اسمبلی میں حسب ضرورت حکومت کے حق میں ووٹ ڈال دیتی ہیں جس کے باعث عوام ان کے قول فعل کے تضاد سے حیران و پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ متفقہ قوانین کے بننے سے ان کی زندگی پر کوئی آسانی نہیں آتی بلکہ ان کے لیے زندگی مزید مشکل ہوجاتی ہے۔