پاک فوج کے ہوتے ملکی سلامتی کو خطرہ نہیں: پرویز الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال وبائی مرض کرونا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی  سالک حسین ایم این اے اور شافع حسین بھی موجود تھے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہئے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کرونا ویکسین کی سپلائی  سے لیکر کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی تعرف کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کی کوششوں کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...