لاہور (لیڈی رپورٹر) گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر سول سوسائٹی کی جانب سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے عورتوں کو تحفظ دینے اور واقعہ کے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ خاتون پر حملے اور ہراسانی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔ جس میں عورتوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر عورتوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ اقبال پارک میں یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ حکومت متاثرہ خواتین کو انصاف دے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے۔
خاتون سے بدسلوکی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں سول سوسائٹی کا احتجاج
Aug 22, 2021