افغانستان  میں صورت حال انتہائی غیرمستحکم ہے:اقوام متحدہ

جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے حکام نے  کہا ہے کہ پورے افغانستان  میں صورت حال انتہائی غیرمستحکم ہے اورملک کے اندرانسانی ہمدردی کے لئے مدد کی فوری ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)کی ترجمان  شابیہ مانتونے یہاں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اتوار کو طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے وسیع پیمانے پر لڑائی میں کمی آئی ہے،تاہم  سامنے آنی والی  صورت حال کا مکمل اثر ابھی واضح نہیں ہے۔مانتونے کہا کہ افغانوں کی اکثریت باقاعدہ چینلز کے ذریعے ملک چھوڑنے کے قابل نہیں تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی تقریبا 200 اہلکار  افغانستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر 18 مقامی غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ پورے افغانستان میں تقریبا 900  ارکان پر مشتمل عملے کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ اس وقت اسے تمام صوبوں تک رسائی حاصل اور دو تہائی اضلاع میں کام کررہا تھا۔ مانتونے  بتایا کہ اس سال افغانستان میں 5لاکھ 50ہزارافراد بے گھرہونے پر مجبور ہوئے۔تاہم اس سے پہلے کے بحرانوں کی وجہ سے پہلے سے 29 لاکھ افراد ملک کے اندربے گھر ہیں اورگزشتہ دہائیوں میں26لاکھ افغان باشندے ملک سے فرار ہوکر  دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن