راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد ایکسپریس وے کے کنارے ڈی ایچ اے فیز 5کے قریب ریلوے اراضی پر کام کرنیو الے دو افراد نے پولیس کے آجانے کے خوف سے دریا میں چھلانگ دی ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ریسکیو1122کی ٹیمیں پہنچ گئیں ریسکیو1122 نے بتایا کہ ہفتہ کو ڈی یچ سے فیز 5راولپنڈی لنگ دریا کے قریب دو افراد ریلوے اراضی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک ریلوے پولیس آگئی جنہوںنے پولیس کے خوف سے بھاگنے کے دوران دریا ئے لنگ میں چھلانگ لگادی ریسکیو1122کے عملہ اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دونوں نوجوانوں کو دریا سے نکالا جن میں 39سالہ سجادعلی ولد امیر عالم جاں بحق ہوگیا نعش پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادمنتقل کردی گئی جبکہ 25سالہ نعمان ولد معروف حسین کو شدیدزخمی حالت میں فوجی فائونڈیشن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔