گوادر میں خودکش حملے میں 2 بچوں کی شہادت پرافسوس ہے گورنر بلوچستان

کوئٹہ (اے پی پی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گذشتہ روز گوادر میں ہونے والا ناخوشگوار واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی. اپنے مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں خودکش حملے کے نتیجے دو معصوم بچوں کی شہادت نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اتحاد واتفاق سے ہی دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں. گورنر ظہور آغا نے خودکش حملہ میں دو معصوم شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن