خانیوال(خبرنگار)کاٹن اور بنولہ کی قیمتوں میں استحکام اور دام مزید بڑھنے کا امکان۔ جنرز نے کاٹن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فیکٹریاں 24 گھنٹے چلانا شروع کر دی ہیں سانگلی کے بغیر والی کپاس اس وقت بھی 6000 کو چھو رہی ہے ۔کاشتکاروں حیات کملانہ ٗامتیاز احمد ٗرانا جاوید اور دیگر کا کہنا ہے کہ زرعی ادویات اور کھادوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیںاور کاشتکار بمشکل قرضے لے کر فصل تیار کرنے پر مجبور ہے۔