بھارتی دہشتگردی ، مزید 3 کشمیری شہید: ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ، پاکستان

Aug 22, 2021

 سرینگر/ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم نہ رک سکا، قابض فوج نے پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید کئی علاقوں میں قابض فوج سرچ آپریشن کر رہی ہے جبکہ ضلع پونچھ میں آج بھارتی فوج کا ایک اہلکار گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ سپاہی لو پریت سنگھ نام بتایا جاتا ہے دوسری جانب غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمسلمانوں کے خلاف تشدد کے ایک اور واقعے میں جموںریجن کے ضلع سانبہ کے علاقے کری (Kri)میںہندوانتہاپسندوںنے خانہ بدوش مسلم خاندان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ویڈیومیں گجر بکروال برداری سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ایک مرداورخاتون کی خون میں لت پت دکھایاگیا ہے جن پر ہندوئوںنے حملہ کیاتھا۔ ادھر پاکستان نے بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں تین کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے گزشتہ تین دنوں میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں فوجی محاصرہ ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ امریکا کی قید میں موجود نیورو سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو گزشتہ ماہ امریکا کے فیڈرل میڈیکل سینٹر میں ساتھی قیدی نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور اب وہ روبہ صحت ہیں۔ 30 جولائی کو ایک ساتھی قیدی کی جانب سے عافیہ صدیقی پر حملہ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہمارے سفارت خانے کے ساتھ ساتھ ہیوسٹن میں ہمارے قونصل خانے نے بھی فوری طور پر متعلقہ امریکی حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایاہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی عیادت کیلئے فوراً وہاں کا دورہ کر کے ان سے ملاقات کی، متعلقہ امریکی حکام سے معاملے کی تحقیقات اور عافیہ صدیقی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے باضابطہ شکایت درج کرائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں