وہاڑی(نامہ نگار) پولیس تھانہ ٹھینگی کے نواحی علاقہ چک نمبر 52ڈبلیوبی غربی کے رہائشی محنت کش غریب, ضعیف العمر سخی محمد وٹو کے نوجوان بیٹا محمد حنیف نے احتجاج کرتے ہویُ کہا کہ دن صبح 9 بجے میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی گاؤں کے 11،12 بااثر افراد ڈنڈے اور سوٹوں سے مسلح ہوکر للکارتے ہویُ میرے گھر میں داخل ہوگئے اور آتے ہی مارنا شروع کردیا, اور بہیمانہ تشدد کیا جس سے سر پھٹ گیا اور زخم پر گیارہ ٹانکے لگے اور ڈنڈوں اور سوٹوں سے کندھے کمر, پسلیوں اور کولہے کی ہڈیوں پر چوٹیں لگیں جب مضروب بیہوش ہو کر گر گیا گھسیٹتے ہویُ گھر سے باہر لے گئے تو اہلِ محلہ کی مداخلت پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہویُ فرار ہوگئے متاثرہ محنت کش کا بوڑھا باپ بار بار 15 پر پولیس کو کال کرتا رہا لیکن 3 گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود پولیس نہ پہنچی تو وہ خود مضفروب کو لے کر تھانے گئے اس کے باوجود 6 دن گزرنے پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوئی الٹا پولیس تھانہ ٹھینگی کرپٹ اے ایس آئی کاشف علی نے ملزمان سے بھاری رشوت لے کرزخمی محمد حنیف اور اس کے بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا مظلوم خاندان محمد شریف،محمد صدیق, سخی محمد اور زخمی محمد حنیف نے وزیرِاعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب, آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری کاروائی اور انصاف کی اپیل کہ ہے
بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد، مدعیوں کیخلاف جھوٹا مقدمہ بھی کرادیا
Aug 22, 2021