پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کیلئے جدیدترین روبوٹکس لیبز قائم 

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز اپنے  طلباء و طالبات کو جدت سے ہم آہنگ کرنے میں ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے اور اب طلباء و طالبات کو جدیدتعلیم  سے آراستہ کرنے کی روایت  برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کیلئے 50کیمپسز میںجدیدترین روبوٹکس لیبز قائم کر دی گئیںہیں جہاں روبوٹکس کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔روبوٹس کا انسانی زندگی میں بڑھتا  استعمال اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ مستقبل روبوٹکس ٹیکنالوجی کا ہے۔مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم طلباء و طالبات کو پنجاب کالجز کو لیبز میں روبوٹس کی ساخت اور کام سے متعلق معلومات فراہم کی جا ئیں گی ان لیبز میں سائنس اور آرٹس دونوں گروپس کے طلبا و طالبات کو یکساں مواقع میسر ہوں گے۔پنجاب کالجز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ روبوٹکس سے طلباء و طالبات کے سوچنے، سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگاتعلیمی حلقوں نے پنجاب کالجز میں رو بوٹکس لیبز کو اچھا اضافہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن