اڈا لاڑ (نمائندہ نوائے وقت) ماہر علم اعداد نجوم پیر سید شاہ زین نوشاہی نے سال 2021 اور 22 کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 کا حاصل فگر 5 بنتا ہے جو کہ پاکستان کے لئے کافی اچھا ثابت ہوتا ہے اس سال کے آخر میں حکومت کی کارکردگی کو ظاہر کیا جائے گا جو کہ کامیاب رہے گی اور اسی کارگردگی کی بنا پر عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم کے طور پر پاکستان پر حکومت کریں گے۔ پاکستان کے لئے جیسا وزیراعظم درکار تھا وہی خان صاحب کے شکل میں عوام کو ملا ہے میرے والد سید مظہر عبّاس نوشاہی نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشین گوئی 2016 میں ہی کر دی تھی کہ سال 2022 میں پاکستان کی معیشت کافی مضبوط ہو جائے گی امریکہ ایک دفعہ پھر پاکستان کے خلاف کوئی چال چلے گا مگر ناکام ہو جائے گا اور اسی آڑ میں بھارت بھی حرکت کرے گا افغانستان میں طالبان کی حکومت کامیاب رہے گی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کافی بہتری آئے گی 2022ء میں پاکستان دشمن ممالک کی ایک بڑی سازش کو ناکام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا بھارت ایک دفعہ پھر منہ کی کھائے گا جہانگیر خان ترین ایک بار پھر حکومتی رہنما ہوں گے ایک روحانی طاقت جو عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہے اور اسی کی وجہ سے عمران خان سب سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایک وباء یا بیماری کا حملہ ہوگا اور پاکستان اس سے نکل جائے گا پاکستان میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں اہم اقدامات کئے جائیں گے۔ باہر کے ملک سے لوگ تجارت کرنے پاکستان آئیں گے 2022 سے 2026 تک پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ کشمیر کے لیے مشکل وقت ختم ہونے کو ہے۔ کشمیر کی آزادی پاکستان سے ہی منسلک ہوگی اس کی آزادی میں پاکستان کا ہاتھ ہوگا عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔