لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل سے عاطف رفیق چودھری کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔جس میں میاں رمضان ،صداقت شیروانی والٹن وارڈ 6 سے پارٹی امیدوار شفاقت علی،،اختر ہمایوں ،شیخ شعبان ہارون،عظیم اکرم اور چودھری عظمت شامل تھے۔ملاوات میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسلم گل نے وفد کے ارکان کو بھر پور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانے کیلئے بھر پور مہم چلائیں گے۔