لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان مملکت خداداد ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں دیں ، اس کی حفاظت کرنا ہر ایک کا فرض ہے ۔آزادی کی نعمت ان سے پوچھیں جنہیں آزادی نصیب نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نذیر احمد غازی امرتسری کو تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پنجاب حکومت کی طرف سے گولڈ میڈل مل چکا ہے ۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیںاس حوالے سے ماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
پاکستان مملکت خداداد ‘بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں دیں:ڈاکٹر فرزانہ نذیر
Aug 22, 2021