لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجابی اور اردو کے ممتاز شاعر سعید آسی کی نئی کتاب اشرافیہ اور عوام قلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہو گئی ہے کتاب پر مجیب الرحمان شامی عطاء الحق قاسمی علامہ عبدالستار عاصم فاروق چوہان کے تاثرات بھی شامل ہیں یہ کتاب ان کے تاریخ سازاور حوالہ جاتی کالموں کا مجموعہ ہے کرونا ویکسین پر سیاست تصدیق خوف‘ گوروں کے دیس کا باسی خالص پاکستانی عمر رواں میں عمر رفتہ کی یادیں الٰہی خیر ہو رفتگاں کی یادیں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خاں جمالی‘ پیر کبیر علی شاہ‘ رحمت علی رازی‘ مولوی سعید اظہر‘ مجید نظامی نوائے وقت کے 81 سال‘ میں علامہ صاحب کے لئے دعا گو ہوں اصلاح احوال چودھری شجاعت کی تڑپ گلگت بلتستان امریکی عوام ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ لاشوں پر حکومت اے چاند جہاں میں نکلا تھا قائداعظم کی ہم و بصیرت یوم اقبال عاصمہ جہانگیر نظریہ ضرورت کو پہلا ڈنٹ بھٹو لیگیسی اور زرداری کی قیادت وغیرہ جیسے سدا بہار کالم شامل ہیں۔
ممتازشاعر سعید آسی کی نئی کتاب اشرافیہ اور عوام شائع
Aug 22, 2021