ملتان( لیڈی رپورٹر ) ریاست خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ عائشہ اکرام قوم کی بیٹی، پوری قوم مینار پاکستان واقعہ پر غمزدہ ہے۔نئے پاکستان میں خواتین نہ مجمع، نہ گھر یہاں تک کہ قبرستانوں میں دفن ہونے کے بعد بھی محفوظ نہیں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ رافیہ ملک نے جھوک سرائیکستان میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حانیہ خان ، سائرہ زیدی، صائمہ خان، عاصمہ خان، ریحانہ گلزار، مہوش خان، دعا نایاب، قرۃالعین، شازیہ گیلانی اور مسز جعفری موجود تھیں۔ رافیہ ملک نے کہا کہ حکومت پولیس کو سہولتیں فراہم کرنے میں لگی ہے لیکن پولیس کا قبلہ درست کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ خواتین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خواتین کو حقیقی تحفظ فراہم اور پولیس کا قبلہ درست کرے۔